اسٹروم فائبر نے کوئٹہ میں اپنی سروس کا آغاز کر دیا

پیر 22 اکتوبر 2018 19:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) StormFiber نے اپنی سروسز کی مزید توسیع کرنے کی حکمت عملی کے تحت پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں اپنی سروسز کا آغاز کرلیا ہے۔ کوئٹہ وہ ساتواں شہر ہے جسی StormFiberکے بڑھتے ہوئی Fiber To The Home (FTTH) نیٹ ورک میں شامل کیا گیا ہے جس کی بدولت کوئٹہ کے شہریوں کو ہائی سپیڈ انٹرنیٹ،HD ٹیلی ویژن اور کرسٹل کلیئر آواز پر مبنی کالز دستیاب ہوں گی۔

پشاور، ملتان اور حیدر آباد کے بعد کوئٹہ وہ چوتھا شہر ہے جہاں StormFiber نے ایک ہی سال میں اپنی سروسز کی توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ StormFiber نے یہاں مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران یہ اعلان کیا۔ اس موقع پر بلوچستان کے سینیٹر نصیب اللہ خان بازئی مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

پھلوں کے باغات کے نام سے جانے جانے والا شہر کوئٹہ ایک خوشحال شہر ہے۔

یہاں متعدد کاروباری منصوبوں کے ساتھ ساتھ باصلاحیت نوجوانوں کا ایک وسیع جال ہے جبکہ اس شہر میں BIUTEMS اور یونیورسٹی آف بلوچستان جیسے تعلیمی ادارے موجود ہیں جس کے باعث کوئٹہ ترقی کی راہ پر تیزی سے گامزن ہے۔قابل اعتماد تیز رفتار انٹرنیٹ کے ذریعے تمام شعبوں میں ترقی کے لئے مفید ثابت ہوگی۔ تیز ترین اور مستحکم براڈ بینڈ سروس جدید دور میں اقتصادی ترقی کے لئے ایک اہم مقام رکھتی ہے۔

StormFiber (سائبر نیٹ کے تعاون سی) Gigabit Connectivity Internet کا تعارف کوئٹہ کو ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے خلا کو پُر کرنے اور اسے عالمی میٹرو پولیٹن شہروں کے برابر لانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مہمان خصوصی بلوچستان کے سینیٹر نصیب اللہ خان بازئی نے کہا کہ فائبر آپٹک انٹرنیٹ اقتصادی ترقی اور خوشحال مستقبل کی طرف نئی راہیں کھولے گا اور جدت پسندی کو فروغ دے گا۔

پہلے ہی ہائی سپیڈ براڈ بینڈ ترقی پذیر دنیا میں شہروں کی بحالی کیلئے ایک اہم عنصر رہا ہے اور ہمیں امید ہے کہ اسی طرح ہمارا صوبہ بھی اس جدت سے فائدہ اٹھائے گا۔StormFiber کے منیجنگ ڈائریکٹر فواد یوسف لہر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا وژن پاکستان کے ہر شہر میں فائبر آپٹکس کے ذریعے انتہائی مستحکم اور تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کرنا ہے۔

یہ اہم وقت ہے جب ہمارے ملک کے شہری ترقی یافتہ ممالک کی طرح اعلیٰ معیار زندگی کو اپنائیں۔سائبر نیٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر معروف علی شاہانی نے فائبر براڈ بینڈ کے ملک کی قومی پیداوار میں کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ہائی ویز دونوں ہی اقتصادی ترقی کے سفر پر مساوی اہمیت کے حامل ہیں۔ ایک بہتر منسلک پاکستان میں جی ڈی پی کے اضافے اور طرز زندگی کے معیار کو بہتر کرنے کے لئے انٹرنیٹ پر ٹیکس محصولات ہٹانا ضروری ہے اوراس اقدام سے وزارتی اور ریگولیٹری تعاون کے ذریعے نجی کمپنیوں میں سماجی اور تکنیکی سرمایہ کاری کو حوصلہ افزائی ملے گی۔

StormFiberنے کوئٹہ کے جن علاقوں میں اپنی سروسز کا آغاز کیا ہے ان میں ماڈل ٹائون، شہباز ٹائون فیز 1، 2، 3 اور 4، جناح ٹائون، سمنگلی ہائوسنگ سکیم، ارباب ٹائون، کاکڑ ٹائون، لہری گیٹ اور گل باغ شامل ہیں۔ جلد ہی شہر کے دیگر حصوں میں بھی StormFiber اپنی سروسز کا آغاز کرے گا۔ ذرائع کے مطابقStormFiber کی خدمات شہر میں بے حد مقبول ہو رہی ہیں۔ StormFiber ملک بھر میں ٹرپل پلے سروسز اور فائبر براڈ بینڈ کی خدمات لانے کے لئے کوشاں ہے اور ساتھ ہی مزید شہروں میں اپنی سروسز کا آغاز کرنے کے لئے تیزی سے کام کر رہا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں