سندھ ہائیکورٹ نے جنگلات میں کمی اور درختوں کی کٹائی کے خلاف درخواست پرمحکمہ ماحولیات سے جواب طلب کرلیا

پیر 22 اکتوبر 2018 19:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے جنگلات میں کمی اور درختوں کی کٹائی کے خلاف درخواست پرمحکمہ ماحولیات سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں آغا عطا اللہ نے درخواست دائر کی تھی کہ جنگلات 17 فیصد سے کم ہوکر 4 فیصد رہ گئے اس کی روک تھام کی جائے اور مزید درخت لگائے جائیں دوران سماعت کے ایم سی کا کہنا تھا کہ ہم سالانہ ہزاروں درخت لگاتے ہیں،کے ایم سی پارکوں اور گرین بیلٹس میں پلانٹیشن کرتی ہے، جبکہ محکمہ جنگلات کا کہنا تھا کہ جنگلات میں اضافہ کیلئے اقدامات کررہے ہیں،عدالت نے محکمہ ماحولیات اور دیگر کو جواب کیلئے مہلت دیتے ہوے سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں