رکشہ ڈرائیور خالد کی خود سوزی کے کیس میں پولیس اہلکار حنیف کی ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور

پیر 22 اکتوبر 2018 20:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) کراچی کی مقامی عدالت نے شارع فیصل پر رکشہ ڈرائیور خالد کی خود سوزی کے کیس میں پولیس اہلکار حنیف کی ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی۔

(جاری ہے)

پیر کو تھانہ صدر پولیس نے پولیس اہلکار محمد حنیف کو عدالت میں پیش کیا، عدالت نے تفتیشی افسر سے پوچھا کہ کیا واقعہ پیش آیا ، تفتیشی افسر نے بتایا کہ پولیس اہلکار حنیف نے چالان کاٹا، رکشہ ڈرائیور کچھ دیر بعد آیا خود کو آگ لگا دی،، عدالت نے استفسار کیا کہ دفعہ 161 کیسے لگائی، یہ تو قابل ضمانت ہے، تفتیشی افسر نے کہا مجھے تفتیش صبح ملی ہے، عدالت پوچھا آپ نے چالان جو کاٹا تھا وہ کہاں ہی تفتیشی افسر نے بتایا کہ میرے پاس ابھی کچھ نہیں ہے، تفتیش آج ملی ہے، عدالت نے کہا حنیف کا گزشتہ ریکارڈ کیسا ہے آپ نے کیا چیک کیا ابھی تک، پولیس کی جانب سے تفتیش کے لیے ریمانڈ کی استدعا کی گئی،، عدالت نے پولیس اہلکار حنیف کو ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت دے دی،، میڈیا غیر رسمی گفتگو میں پولیس اہلکار حنیف نے کہا کہ چالان کاٹا اور گاڑی روک دی،، اس سوال پر کہ آپ پر الزام ہے کہ آپ اس سے بار بار رشوت لیتے تھے، پولیس اہلکار نے کہا نہیں ایسا کچھ نہیں، چالان کاٹنے کے بعد سب یہی کہتے ہیں، کاغذات نہ ہونے کے باعث گاڑی روکی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں