حکومت عوام کو فوری طورپر مہنگائی،بے یقینی،پریشانی ،بھوک اور بیروزگاری سے بچانے کیلئے اقدامات کرے ،حاجی حنیف طیب

پیر 22 اکتوبر 2018 20:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیرمحنت وافرادی قوت،سمندرپارپاکستانیزڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب نے کہاہے کہ عوام کو فوری طورپر مہنگائی،بے یقینی،پریشانی ،بھوک،بیروزگاری اور عوامی خدمت کے اداروں کی زبردستیوں سے نجات دلانے کے لئے قدم اُٹھاناہوگا۔اس سلسلے میںحکومت کو اپنی تمام تر سیاسی مصلحتوںکو بالائے طاق رکھناہوگا۔

انہوںنے کہاکہ روٹی کے دام 5روپے سے بڑھ کر اب 12اور پندرہ روپے ہوگئے ہیں۔ایک عام مزدورجو روزانہ 300روپے دہاڑی کماتاہے، وہ کس طرح اپنے بچوں کے ساتھ گزاراکرے گا،جب کہ گیس کے بل،پیٹرولیم منصوعات اور ٹرانسپورٹ کرائیوں میں من مانااضافہ کردیاگیاہے اور اب آج یاکل میں 400سواًرب روپے کا بوجھ بجلی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریب عوام پر لاداجانے والاہے۔

(جاری ہے)

ایسی صورت میں ’’عوام کے ووٹوں سے منتخب،عوامی حکومت،عوام کے لئے ‘‘کا جمہوری نعرہ سوالیہ نشان بنتاجارہاہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت ملک کی 98فیصد آبادی کو ضروریات زندگی کی سہولت فراہم نہیں کرسکتی،تو ایسے میں بلند وبانگ دعوے کرنابے سودہے،محض سادگی کا نعرہ لگانے سے نیا پاکستان تشکیل نہیں پائے گا بلکہ عملی طورپر اس نعرے کوعوام کی روزمرہ کی زندگی میں رائج کرنے کے لئے علماء مشائخ سے مشاورت کرنی ہوگی ۔

جس طرح شادی بیاہ میں پیسوں کا بے دریغ استعمال کیاجاتاہے اور فضول خرچی کی جاتی ہے اس کے لئے معتدل طریقہ اپناناہوگا۔ انہوںنے کہاکہ تجارت ،معیشت کو سودسے پاک کیا جائے ۔غیر ملکی قرضوں سے نجات کے لئے ملک کے کماؤ پوت اداروں کو مستحکم کیا جائے ۔ہم دعاگوہے کہ کم ازکم 10 لاکھ افرادکو بیرون ملک روزگارفراہم کیاجائے تاکہ زرِ مبادلہ کا حجم فوری طورپر بڑھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں