کراچی میں پولیس مقابلہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد

پیر 22 اکتوبر 2018 20:46

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) کراچی میں پولیس نے مقابلے کے بعد ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد اصغرعلی شاہ اسٹیڈیم کے قریب پولیس مقابلہ ہوا جس کے باعث ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد شاہد نامی ملزم زخمی حالت میں گرفتار کیا، جبکہ ملزم کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے 2 ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم گرفتار ملزم سے تفتیش کے بعد دیگر ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔پولیس مقابلے کے بعد گرفتار ملزم سے 2 طلائی گھڑیاں، موٹر سائیکل، دو پستول، چھینے گئے 9 فون اور نقدی برآمد کرلی گئی ہے۔پولیس کے مطابق دوران مقابلہ ملزمان کی فائرنگ سے طاہر نامی اہلکار زخمی بھی ہوا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں