کراچی،ٹریفک پولیس کی مبینہ رشوت خوری رکشہ ڈرائیور کی جان لے گئی

ٹریفک اہلکار نے مبینہ طور پر محنت کش محمد خالد سے رشوت مانگی، نہ دینے پر چالان کاٹ دیاتھا ،بھائی کا کارروائی کا مطالبہ

پیر 22 اکتوبر 2018 20:46

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) کراچی میں ٹریفک پولیس کی مبینہ رشوت خوری رکشہ ڈرائیور کی جان لے گئی، دو روز پہلے شارع فیصل پر خود کو آگ لگانے والا رکشہ ڈرائیور جان کی بازی ہار گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملوث ٹریفک اہلکار حنیف کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹریفک پولیس کی روزانہ کی بنیاد پر مبینہ بھتہ خوری، اہلکاروں کے رویئے سے تنگ آ کر خود کو آگ لگانے والا رکشہ ڈرائیور دو روز بعداسپتال میں چل بسا۔

ہفتہ کو صدر ٹریفک پولیس چوکی کے قریب ٹریفک اہلکار نے مبینہ طور پر محنت کش محمد خالد سے رشوت مانگی، نہ دینے پر چالان کاٹ دیا، جس پر رکشہ ڈرائیور نے خود پر پیٹرول چھڑک کر خودسوزی کر لی تھی۔ دو روز تک خالد سول ہسپتال کے برنس وارڈ میں زیرعلاج رہنے کے بعد دم توڑگیا، بھائی نے ملوث اہلکار کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں