معاون خصوصی وزیراعلیٰ سندھ وقارمہدی کا رکشہ ڈرائیور کے انتقال پر اظہار افسوس

رشوت لینے والے ٹریفک پولیس کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج

پیر 22 اکتوبر 2018 22:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) معاون خصوصی وزیراعلیٰ سندھ برائے چیف منسٹرانسپکشن ٹیم وقارمہدی کا رکشہ ڈرائیور کے انتقال پر اظہار افسوس اور لواحقین سے تعزیت، میڈیا کو جاری اپنے بیان میں وقار مہدی نے کہا کہ رشوت لینے والے ٹریفک پولیس کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جو پولیس اہل کار اختیارات سے تجاوز کرے گا، اسے سخت نتائج بھگتنا ہوں گے، کراچی پولیس چیف دوران علاج رکشہ ڈرائیور کی عیادت کے لیے اسپتال بھی گئے، انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ ٹریفک پولیس صرف رکشہ ڈرائیورز کے چالان کرتی ہے، ٹریفک پولیس بلاتفریق قانون کی پاسداری نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتی ہے، رواں ماہ اب تک 1334 لینڈکروزرز کے چالان کئے گئے، رواں ماہ اب تک ایک لاکھ 31 ہزار سے زائد نیو برانڈ یا لگڑری گاڑیوں کے چالان کئے گئے،خرم شیرزمان ایم کیوایم کی طرح لاشوں پر سیاست کرنے کی کوشش نہ کریں،خرم شیرزمان کو چاہیے کہ معلومات حاصل کرنے کے بعد بیان دیا کریں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں