صوبائی وزیر نے مونیکا کے اغوا کے واقعے کا نوٹس لے لیا

پیر 22 اکتوبر 2018 23:56

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر برائے اقلیتی امو, سماجی بہبود اور خوراک ھری رام کشوری لال نے ھالا سے اغوا ہونے والی گیارہ سالہ مونیکا کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی حیدرآباد سے فون پر رابطہ کیا اور انہیں سختی سے ہدایت دی کہ مونیکا کو دو روز میں بازیاب کروایا جائے۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ڈی آئی جی حیدرآباد کو ہدایت کی کہ وہ خود اس معاملے کی نگرانی کریں۔

صوبائی وزیر ھری رام کشوری لال نے کہا کہ کسی مذہب میں زور زبردستی سے مذہب تبدیل کرنے کی اجازت نہیںمونیکا کم عمر ہے یہ قانونا بھی جرم ہے۔ صوبائی وزیر نے مونیکا کے والدین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ حکومت سندھ ان کے ساتھ ہے اور بچی کو جلد از جلد بازیاب کروایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں