نارتھ ناظم آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے ایک اہلکارزخمی

منگل 23 اکتوبر 2018 17:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) نارتھ ناظم آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے ایک اہلکارزخمی ہوگیا جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد ایک ملزم گرفتار جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب ناظم آباد کے علاقے میں واقع اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کے قریب پولیس نیمقابلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ گرفتار ملزم کی2 ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے طاہر نامی اہلکار بھی زخمی ہوا جس کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتایا ہے کہ اس نی2 گھنٹوں کے دوران 7 سے 8 افراد کو لوٹا ہے۔ ملزم کے قبضے سے شہریوں سے چھینے گئے متعدد موبائل‘ فون‘ نقدی‘ گھڑیاں اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ملزم کیخلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ ملزم کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں