کسٹمز حکام کی کارروائیاں؛ موبائل فونز کی اسمگلنگ میں کمی

موبائل فونز اسمگلنگ کا راستہ روکے جانے کے بعد اے ایس او اس وقت چھالیہ کی اسمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنارہا ہے، ڈپٹی کلکٹر کسٹم

منگل 23 اکتوبر 2018 17:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) پاکستان کسٹمز پریونٹیو کے ماتحت اینٹی اسمگلنگ آرگنائزئزیشن کی متحرک خفیہ نیٹ ورک کے ذریعے موصول ہونے والی اطلاعات پرکی جانے والی کارروائیوں کے نتیجے میں موبائل فونزکی اسمگلنگ میں کمی کا رحجان آگیا ہے۔محکمہ کسٹمز کی Q موبائل سمیت دیگر کے خلاف پے درپے کارروائیوں کے بعد رواں سال موبائل اسمگلنگ کی شرح گھٹ گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کلکٹرکسٹمز اے ایس اومحمد فیصل خان نے ذرئع کوبتایا کہ جنوری2018 سے اب تک موبائل اسمگلنگ کا کوئی بڑا واقعہ سامنے نہیں آیا۔ انھوں نے بتایا کہ موبائل فونز اسمگلنگ کا راستہ روکے جانے کے بعد اے ایس او اس وقت چھالیہ کی اسمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنارہا ہے۔محمد فیصل خان نے بتایا کہ رواں سال میں اب تک 12 لاکھ کلوگرام غیر معیاری مضر صحت چھالیہ تحویل میں لی گئی ہیں پکڑی جانے والی چھالیہ کی مالیت 3 ارب روپے سے زائد ہے۔ انھوں نے بتایا کہ رواں سال 10لاکھ لیٹر ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ بھی ناکام بنائی گئی ہے جبکہ بھارت سے آنیوالا کروڑوں روپے مالیت کا برانڈڈ گٹکا بھی تحویل میں لیا گیاہے۔۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں