کراچی: موٹر سائیکل سوار ملزمان کی دکان میں لوٹ مار

منگل 23 اکتوبر 2018 17:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) شہر قائد میں ڈکیتی کی وارداتیں تھم نہ سکیں۔ شریف آباد میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے دکان کو لوٹ لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شریف آباد میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے دکان کو لوٹ لیا ہے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دوملزمان کو موٹر سائیکل پر آتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمان اسلحے کے زور پر نقدی، موبائل فونز اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں