واٹر بورڈ کے مسیحی اورہندوملازمین یونائٹیڈ ورکرز یونین کا قیمتی اثاثہ ہیں،جوزف صنم

منگل 23 اکتوبر 2018 18:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ یونائٹیڈ ورکرز یونین کے چیئرمین جوزف صنم ،صدر پنھل خان مگسی ،جنرل سیکریٹری اکرام خان ،مرکزی قائدین چن زیب ،ناظم خان ،ریحان الٰہی ،کامریڈ امر جلیل جونیئر ،ممتاز مگسی اور انچارج میڈیا سیل اشرف اعوان نے کہا ہے کہ واٹر بورڈ کے مسیحی اور ہندوملازمین یونائٹیڈورکرز یونین کا قیمتی اثاثہ ہیں ۔

اقلیتی ملازمین کا ووٹ کن کردار ادا کرے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسیحی بستیوں کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسیحی ملازمین کے قائد جوزف صنم ہم سب کے قائد ہیں اور قانونی طور پر یونین کے منتخب چیئرمین بھی ہیں ۔جبکہ دیگر یونینز میں اقلیتی نمائندوں کو برائے نام نمائندگی دیکر بے وقوف بنانے کی کوشش کی گئی ہے لیکن مسیحی اور ہندوملازمین خصوصاًہیلتھ ورکرز کی عزت نفس کو بحال کروانے میں یونائٹیڈ ورکرز یونینکی قیادت کا اہم کردار ہے ۔

نظر انداز مسیحی اور ہندوملازمین کو انکے جائز حقوق دلوائے جائیں گے اور انکی داد رسی کی جائے گی ۔اس موقع پر مسیحی اور ہندوملازمین نے یونائٹیڈ ورکرز یونین میں شمولیت اختیارکرتے ہوئے انہیں مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں