فیروز آباد میں شہریوں پرتشدد کرنیوالا پولیس اہلکار گرفتار

منگل 23 اکتوبر 2018 19:03

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) کراچی کے علاقے فیروزآباد میں مبینہ طور پر نشے کی حالت میں ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہریوں پر تشدد کرنے والا پولیس اہلکار ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ فیروزآباد میں نشے میں دھت کورٹ پولیس کے اہلکار فرمان نے اپنے ساتھی تنویر اور شاہ زیب کے ساتھ مل کر ریسٹورنٹ سے کھانا کھاکر واپس آنے والی فیملی پر تشدد کیا۔

متاثرہ فیملی نے ون فائیو پر واقعے کی اطلاع دی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر پہنچ کرگاڑی کی تلاشی لینے پر شراب کی دو بوتلیں برآمد ہوئیں جس کے بعد اہلکار اور اسکے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔گرفتار اہلکار کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا،گرفتار ملزمان کا میڈیکل ٹیسٹ کرایا گیا ہے،میڈیکل رپورٹ کے بعد مزید تفتیش کی جائے گی۔ مدعی کے مطابق میں اور میرے اہلخانہ ریسٹورنٹ سی کھاناکھا کرنکلے تب یہ واقعہ پیش آیا، گاڑی میں سوار 5 افراد نے میری گاڑِی کو روکا، گاڑی سے اترکر آنیوالوں میں 2 مسلح افرادبھی تھے،5 افراد نے میری گاڑِی میں موجودخواتین سے بدتمیزی کی اور گالیاں دیں، پانچوں افراد نشے میں دھت تھے، واقعہ کی ابتدائی اطلاع15پر فون کرکے دی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں