کراچی،سید عبدالرشید کی سندھ بھر کے نرسز ,اسٹاف و اسٹوڈنٹس کے احتجاج اور دھرنے میں شرکت

نرسز اسٹوڈنٹس, اسٹاف اور ڈاکٹرز کے مسائل کے حل کے لئے حکومت کو ٹھوس اقدامات کرنا ہونگے،امیر جماعت اسلامی ضلع جنوبی

منگل 23 اکتوبر 2018 19:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) رکن سندھ اسمبلی اور جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے امیر سید عبدالرشید کی سندھ بھر کے نرسز ,اسٹاف و اسٹوڈنٹس کے پریس کلب پر جاری احتجاج اور دھرنے میں شرکت , اس موقع پر اپنے خطاب میں سید عبدالرشید نے کہا کہ نرسز اسٹوڈنٹس, اسٹاف اور ڈاکٹرز کے مسائل کے حل کے لئے حکومت کو ٹھوس اقدامات کرنا ہونگی, صحت سے متعلق انتہاء اہم شعبے سے تعلق رکھنے والے ملازمین و اسٹوڈنٹس کا سڑکوں پر احتجاج حکومت کی کارکردگی پر سوال ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہیلتھ الاؤنس اور پروموشنز اسٹاف کا حق ہے بہت سے اسٹاف اسوقت اپنی ریٹائرمنٹ کے قریب ہیں انکے ساتھ زیادتی نہ کی جائے اور ساتھ ہی اسٹوڈنٹس کے وظیفے میں بھی اضافہ کیا جانا چائیے حکومت کو فالفور مزاکرات کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرنا چائیی, تاکہ سب کو ریلیف مل سکے ورنہ اسمبلی فلور پر بھی ان ایشوز کو اٹھایا جائیگا۔

(جاری ہے)

لیاری ہسپتال کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ طلبہ کا ایک خوفزدہ وفد رات کے انھیرے میں مجھ سے ملنے آیا اور بتایا کہ طلبہ کا دس ہزار کا وظیفہ دئیے بغیر ان سے واؤچر سائن کروایا جاتا ہے اور وہ اس پر احتجاج کا سوچیں بھی تو داخلہ ختم کرنے کیساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں ملتی ہے یہ انتہائی مجرمانہ اقدام ہی, سیدعبدالرشید نے کہا کہ میڈیکل اسٹاف کے احتجاج میں انکے ساتھ ہے اور اسمبلی مین انکی اورچ عام آدمی کی آواز بن کر ہر اہم مسئلے کو اجاگر کرکے اسکے حل طلب اقدامات کے لئے کوشاں رہینگے۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں