عبید کے ٹو کی دھماکہ خیز مواد میں سزا کے خلاف اپیل کی سماعت،وکیل نے تیاری کے لیے مہلت طلب کرلی

منگل 23 اکتوبر 2018 19:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) سندھ ہائیکورٹ میں بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر عبید کے ٹو کی دھماکہ خیز مواد میں سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ،ایم کیو ایم کارکن عبید کے ٹو کے وکیل نے تیاری کیلیے مہلت طلب کرلی۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ نے سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے وکیل کو تیاری کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیا ہے وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ میرے موکل کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد نہیں بلکہ لانچر برآمد ہوا،انسداد دہشتگردی کی عدالت نے فیصلے میں شواہد کو مد نظر نہیں رکھا، اسپیشل پراسیکوٹر کا کہنا تھا کہ لانچر بھی دھماکہ خیز مواد کی قسم ہے،لہذا یہ کہنا غلط ہے کہ دھماکہ خیز مواد برآمد نہیں ہوا،انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مجرم عبید کے ٹو کو 14 سال قید کی سزا سنائی تھی،مجرم عبید کے ٹو کے خلاف تھانہ گلبرگ میں 2015 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں