پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی کھلے سمندر میں کارروائی، 16 بھارتی ماہی گیر گرفتار

منگل 23 اکتوبر 2018 19:53

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی سمندری حدود میں غیر قانونی ماہی گیری کرنے پر 16 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتار ماہی گیروں کی3 کشتیوں کو بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ کارروائی میں پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے جہازوں اور تیز رفتار کشتیوں نے حصہ لیا۔ گرفتار ماہی گیروں کو ابتدائی تفتیشی عمل کے بعد مزید قانونی کاروائی کے لئے ڈاکس پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں