کراچی، کے ڈی اے ملازمین کو ایمرجنسی کی صورت میں سوک سینٹر میں موجود پولی کلینک میں معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں ،سمیع الدین صدیقی

مشینری آلات اور ادویات کا استعمال بہتر بنایا جائے جبکہ بہترین صفائی و ستھرائی کے لئے اقدامات کئے جائیں،ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی

منگل 23 اکتوبر 2018 21:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے کہا ہے کہ کے ڈی اے افسران و ملازمین کو ایمرجنسی کی صورت میں سوک سینٹر میں موجود پولی کلینک میں معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں ۔ اس ضمن میں مشینری آلات اور ادویات کا استعمال بہتر بنایا جائے جبکہ بہترین صفائی و ستھرائی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوک سینٹر میں قائم پولی کلینک کے دورہ کے موقع پر کیا۔ ڈی جی کے ڈی اے نے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سلمیٰ کوثر کو احکامات جاری کئے کہ افسران و ملازمین کے ریفرنس لیٹر جاری کرنے کے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائے جبکہ ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف کی روزانہ کی بنیاد پر حاضری اور ملازمین کو ہنگامی بنیادوں پر بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جبکہ مستقل غیر حاضر عملے کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ افسران و ملازمین کی بنیادی حقوق کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے۔ حال ہی میں اسپتالز کا پینل افسران و ملازمین کے لئے بحال کردیا گیا ہے، ہر ممکن طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے مزید اسپتال انتظامیہ سے بات چیت جاری ہے مستقبل قریب میں مزید اسپتالوں کو کے ڈی اے پینل کا حصہ بنایا جائے گا۔ ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ سیکریٹری کے ڈی اے فضیل بخاری، ڈائریکٹر فنانس عطاء عباس، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سلمیٰ کوثر، ترجمان کے ڈی اے اکرم ستار، پرسنل اسٹاف آفیسر ریاض احمد راشد و دیگر افسران موجود تھے۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں