سب ڈویژن لانڈھی کی کرمنلز کے خلاف ریکارد کارروائیاں ، 86ملزمان گرفتار

منگل 23 اکتوبر 2018 22:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) سب ڈویژن لانڈھی پولیس کی کرمنلز کے خلاف ریکارڈ کاروائیاں ، 4پولیس مقابلے ، 86ملزمان گرفتار ، 45پستول، 13موٹر سائیکلیں، بڑی مقدار میں گٹکا، ماوا اور منشیات اور دیگر لوٹا ہوا مال برآمد۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ضلع کورنگی سید علی رضا کے چارج سنبھالتے ہی ضلع کورنگی میں کرمنلز و جرائم پیشہ کے خلاف بھر پور ایکشن کا آغاز ہو گیا۔

جبکہ ہدایات ملنے پر ایس ایس پی ضلع کورنگی سید علی رضا کے چارج لینے اور اس سے قبل کرمنلز کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں کے بارے میں سب ڈویژن پولیس آفیسر SDPOلانڈھی خالد جاوید نے سب ڈویژن لانڈھی کے دونوں تھانوں کے ایس ایچ اوز ، SHOعوامی کالونی انسپکٹر محمد شاہد خان اور SHOلانڈھی رحیم خان کی کارکردگی کی رپورٹ ایس ایس پی ضلع کورنگی سید علی رضا کو پیش کر دی ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سب ڈویژن لانڈھی کے دونوں تھانوں عوامی کالونی اور لانڈھی پولیس نے ایس ڈی پی او لانڈھی خالد جاوید کی نگرانی میں اسٹریٹ کرمنلز و ڈکیت گروہوں ، گٹکا مافیا ، منشیات کے مقدمات ، موٹر سائیکل لفٹر گروہوں، جرائم پیشہ ، مفرور و اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروایں کے دوران قتل کے مقدمات میں 2ملزمان،4پولیس مقابلوں کے دوران 6ملزمان، اسٹریٹ کرائم و ڈکیتی رہزنی میں ملوث 39ملزمان ، موٹر سائیکل لفٹر گروہوں کے خلاف ایکشن میں 7ملزمان ، منشیات کے مقدمات میں 11ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے 45پستول، 45میگزین، درجنوں کارتوس، 13مسروقہ و چھینی ہو ئی موٹر سائیکلیں، ڈھائی من گٹکا ماوا، 4کلو 130گرام چرس، لاکھوں روپے مالیت کی پراپرٹی ، وارداتوں میں لوٹا ہوا دیگر مال برآمد کر لیا۔

گزشتہ 30دنوں میں لانڈھی سب ڈویژن کی کرمنلز کے خلاف ریکارد کاروائیاں رہی ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں