جامعہ کراچی کے بی اے ،بی کام پرائیوٹ کے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

پیر 12 نومبر 2018 23:02

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) بی اے ،بی کام پرائیوٹ کے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی۔ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے اعلامیہ کے مطابق بی اے، بی کام، بی اوایل اور امپرومنٹ آف ڈویژن برائے بی اے، بی کام اور بی ایس سی کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ 27 نومبر تک توسیع کردی گئی ہے۔

طلبہ اپنے رجسٹریشن فارم 3800 روپے فیس کے ساتھ 27 نومبر تک جمع کراسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مضمون کی تبدیلی کے لئے 1000 روپے فیس کے ساتھ جبکہ فیکلٹی کی تبدیلی کے لئے 1500 روپے فیس کے ساتھ انہی تاریخوں میں فارم جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ طلبہ اپنی فیس ایچ بی ایل، یو بی ایل، نیشنل بینک آف پاکستان، ایم سی بی اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔ رجسٹریشن فارم اور بینک واچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ طلبہ اپنے رجسٹریشن فارم متعلقہ دستاویزات اور فیس واچرکے ساتھ جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر واقع ایکسٹرنل یونٹ کائونٹر نمبر03 پر جمع کرا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں