پولیس نے بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو نشانہ بنانیوالے ڈکیت گروہ کے دو کارندوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا

پیر 12 نومبر 2018 23:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) تیموریہ پولیس نے بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو نشانہ بنانے والے ڈکیت گروہ کے دو کارندوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا پولیس کی کامیاب کارروائی پر آئی جی سندھ کی جانب سے مبارکباد بھی پیش کی گئی،تفصیلات کے مطابق تیموریہ پولیس نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے دو اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق ملزمان کو ڈکیتی کے دوران رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان بینک سے پیسے لے کے نکلنے والے شہریوں کو ریکی کر کے لوٹ تے تھے،جبکہ کارروائی کے دوران ملزمان کے دو ساتھی موقع سے فرار ہوگئے،ملزمان کا 4 رکنی ڈکیت گروہ تھا، ملزمان ضلع وسطی کے مختلف تھانوں میں بند ہو کر عدالتوں سے مفرور ہیں،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے، جبکہ آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے تیموریہ کے علاقہ میں بنک سے رقم لیکر نکلنے والے شہریوں سے لوٹ مار کرنیوالے دو ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایس پی سینٹرل اور انکی ٹیم کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے شاباش دی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں