گھروں میں ڈکیتیاں کرنیوالے گروہ کے 3 کارندوں اور ڈانس پارٹیز میں منشیات فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

پیر 12 نومبر 2018 23:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) ڈیفنس میں پولیس نیکامیاب کارروائی کرتے ہوئے گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے گروہ کے 3 کارندوں اور ڈانس پارٹیز میں منشیات فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

اے ایس پی کلفٹن نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کلفٹن پولیس نے کارروائی کے دوران گھروں میں ڈکیتی کرنے والے گروہ کے تین ملزمان کو گرفتار کیا ملزمان جرائم پیشہ ہیں اور اس سے قبل بھی گرفتار ہوچکے ہیں،اے ایس پی کلفٹن نے مزید بتایا کہ پولیس نے دوسری کارروائی میں منشیات فروش زوہیب کو گرفتار کیا،ملزم ذو ہیب ڈانس پارٹی میں آئس فراہم کرتا ہے،ملزم ذوہیب کے دو ساتھی پہلے ہی گرفتار ہیں جبکہ مزید دو ساتھیوں کی تلاش جاری ہے،گرفتار ملزمان کے قبضے سے منی کلاشنکوف،منشیات اور آئس کے نشے میں استعمال ہونے والا سامان برآمد کیا گیا ہے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں