جشن عید میلاد النبی ﷺکے جلوس کے انتظامات کا جائزہ اجلاس

فول پروف سیکورٹی اور ہر ممکنہ شہری سہولت فراہم کی جائے،کمشنر کراچی افتخار شلوانی

منگل 13 نومبر 2018 22:18

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) کمشنر کراچی افتخار شلوانی کی زیر صدارت اعلی سطحی جلاس میں جشن عید میلاد النبی ﷺکے جلوس اور محافل کی سیکورٹی اور شہری سہولتوں کی فراہمی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر انتظامیہ اور شہری و بلدیاتی ادارے مذہبی جماعتوں اور منتظمین کے رابطہ و تعاون سے مربوط اقدامات کریں گے۔

اس موقع پر فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ جلوس کے راستوں اور محافل کے انعقاد کے مقامات پر صفائی کے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے، یقینی بنایا جائے گا کہ سیوریج کی شکایت نہ ہو۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسٹریٹ لائٹس نصب کی جائیں گی،کے الیکٹرک بلا تعطل بجلی فراہم کر نے کے لئے خصوصی اقدامات کرے گی اور لوڈ شیڈنگ سے گریز کیا جائے گا، ٹریفک کی روانی کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں علماء کرام، م ذہبی رہنماء، ایڈیشنل کمشنر کراچی .II غلام مر تضی میمن ،مختلف زونز کے ڈی آئی جیز پولیس، تمام ڈپٹی کمشنرز ، تمام ضلعی بلدیات کے میونسپل کمشنرز ، بلدیہ عظمیٰ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کے الیکٹرک کے نمائندے اوردیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع میں متعلقہ اداروں کے افسران اور منتظمین کے ساتھ اجلاس منعقد کر کے اپنے اپنے ضلع میں جشن عید میلاد النبی ﷺ سے متعلق تقریبات کے انتظامات اور شہری سہولتوں کو بہتر بنانے سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیں گے اور علما کرام ، مذہبی رہنمائوں اور منتظمین سے رابطہ کو مضبو ط بنائیں گے ۔

کمشنر نے علماء کرام کو یقین دلایا کہ جشن عید میلاد النبی ﷺ حضرت محمد مصطفی ﷺ کا یوم ولادت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و خروش سے منانے کے لئے متعلقہ ادارے اپنے فرائض کی دائیگی کے لئے اجتماعی کوششیں کریں گے، متعلقہ ادارے علما کرام اور منتظمین کے ساتھ رابطہ و تعاون سے شہری سہولتوں کی فراہمی کے اقدامات کریں۔ اجلاس سے علما کرام ، مذہبی رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں شہر میں مختلف تقریبات، جلوس کے راستوں اور محافل کی تف صیلات سے اجلاس کو آگاہ کیا۔ انہوں نے مختلف شہری سہولتوں کو بہتر بنانے کے بارے میں تجاویز پیش کیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں