جرمنی کے قونصل جنرل (کل) جامعہ کراچی کا دورہ کریں گے

منگل 13 نومبر 2018 23:18

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) جرمنی کے قونصل جنرل یوگن وولفرتھ (کل) بدھ کو سہہ پہر 3:30 بجے جامعہ کراچی کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کریں گے،جس میں فیکلٹی ایکسچینج پروگرام اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ بعد ازاں جامعہ کراچی کے کلیہ فنون وسماجی علوم کے زیر اہتمام منعقد ہ شجرکاری مہم کا افتتاح کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں