سفارتخانے کی گاڑیاں وفاقی حکومت دیکھتی ہے، مکیش چاولہ کا سندھ اسمبلی میں اظہار خیال

منگل 13 نومبر 2018 23:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) سندھ اسمبلی میں منگل کو وقفہ سوالات کے دوران پی ٹی آئی کے رکن خرم شیر زمان نے نشاندہی کی کہ سندھ اسمبلی میں بھی قطر اور دبئی نمبر پلیٹس کی گاڑیاں کھڑی ہوتی ہیں، ان گاڑیوں کورجسٹرڈ کرنے کی کیاپالیسی ہی جس پر وزی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چ چاولہ نے کہا کہ سفارتخانے کی گاڑیاں وفاقی حکومت دیکھتی ہے اورمحکمہ ایکسائز میں صرف کسٹم پیڈ گاڑیاں رجسٹرڈ ہوتی ہیں، مکیش کمار نے کہا کہ وفاقی حکومت باہر سے آنے والی گاڑیوں پرٹیکس لینے کی پابند ہے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے محمد حسین نے دریافت کیا کہ سفارت خانوں کی کتنی گاڑیاں سندھ میں چل رہی ہیں جس پر وزی راکیسائز نے کہا کہ باہر سے آنے والی گاڑی کو کسٹم رلیزکرتا ہے باہر کے نمبرپلیٹ والی گاڑیوں کاریکارڈ وفاق کے پاس ہوتا ہیرکن اسمبلی رزاق راہموں نے دریافت کیا کہ رجسٹریشن کے بعد نمبر پلیٹس جاری کرنے میں تاخیر کیوں کی جاتی ہے، وزیر ایکسائز نے وضاحت کی کہ محکمہ ایکسائز کے اسٹور میں اس وقت پانچ لاکھ نمبر پلیٹس پڑی ہیں، لوگ گاڑیاں رجسٹریشن کرانے کے بعد نمبر پلیٹس لیکر نہیں جاتے، انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز کے اسٹور میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے نئے نمبر پلیٹس جاری کرنے میں تاخیر ہوتی ہے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں