سندھ اسمبلی اجلاس: ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی محمدحسین کی ایک تحریک التواء مسترد کردی

منگل 13 نومبر 2018 23:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران منگل کو ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی محمدحسین کی ایک تحریک التوائ جو کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی سے متعلق تھی ڈپٹی اسپیکر نے خلاف ضابطہ قرار دیکر مسترد کردی۔

(جاری ہے)

محرک کا کہنا تھا کہ گذشتہ تیس سال سے کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کی قلت ہے سمجھ میں نہیں آتا کہ میری تحریک کی کیوں مخالفت کی جارہی ہے۔

حالانکہ میری تحریک التوا ضابطے کے مطابق ہے اور عوامی دلچسپی کا معاملہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تین کروڑ کا شہر ویگن چنک چی رکشہ اوبر اور کریم پر چل رہا ہے۔پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔وزیر ٹرانسپورٹ نے تحریک کی مخالفت کی بعد ازاں ڈپٹی اسپیکر نے اسے خلاف ضابطہ قرار دیکر مسترد کردیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں