شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 11 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا

منگل 13 نومبر 2018 23:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 11 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گارڈن کے علاقے میں جوئے کے اڈے پر پولیس نے کارروائی کرکے چھاپہ مار کر 6جواریوں کو گرفتار کر لیا، جبکہ جوئے پر لگی رقم اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔گلستان جوہر بلاک11میں بھی جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 6جواریوں کو پولیس نے گرفتار کیا ہے اور جوئے کی رقم اور جوئے کے لیے استعمال ہونے والا سامان بھی برآمد کرلیا۔

گارڈن میں پولیس نے جوئے کی محفل پر چھاپہ مار کر چھ جواری گرفتار کرلیے، ملزمان سے داو پر لگی انیس ہزار پانچ سو نقدی رقم اور قمار بازی کا سامان برآمد کرلیا۔دوسری جانب عزیز بھٹی پولیس نے کارروائی کے دوران تین ملزمان گرفتار کیے، ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ اور لوڈ میگزینز برآمد ہوئیں۔

(جاری ہے)

ادھر ڈاکس پولیس نے مچھر کالونی میں چھاپے کے دوران دو ہیروئن فروش لڑکیاں گرفتار کرلیں جن کے قبضے سے سینکڑوں کی تعداد میں ہیروئن کے ٹوکن ملے۔

لانڈھی 89 میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا ہے، پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران متعدد گھروں کی تلاشی لی گئی۔آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کے شناختی کوائف کی جانچ پڑتال کی گئی، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی،سرچ آپریشن مطلوب ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا تھا۔راشد منہاس روڈ پر دوران چیکنگ پولیس نے تین ڈاکو بہروز، اسماعیل اور جلیل کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو کشمیر روڈاور بلوچ کالونی میں ڈکیتیوں کی وارداتوں میں مطلوب ہیں۔

کلفٹن کے علاقے بوٹ بیسن میں اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے شہری کو کارسوار 4ڈاکووں نے لوٹ لیا، متاثرہ شہری کے مطابق ڈاکو اس سے 50ہزار روپے چھین کرفرار ہوگئے جبکہ مزاحمت کرنے پر اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ۔بلدیہ ٹان کے سیکٹر 14 میں ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ سے سعید اور نسیم زخمی ہوگئے، جبکہ ماڈک کالونی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کے نتیجے میں ایس بی سی اے میں تعینات پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں