ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اپریز منٹ ایسٹ نے لاکھوں روپے کے ڈیوٹی وٹیکس کی چوری کی کوشش کو ناکام بنا تے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا

منگل 13 نومبر 2018 23:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اپریز منٹ ایسٹ کے شعبہ آر اینڈ ڈی نے مس ڈیکلریشن کے ذریعے ٹرانس شپمنٹ( ٹی پی ) کے کنسائن منٹس پر وزن اور انڈر انوائسنگ کرتے ہوئے لاکھوں روپے کے ڈیوٹی وٹیکس کی چوری کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کو ناکام بنا تے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ، ذرائع کے مطابق ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اپریز منٹ ایسٹ کے شعبہ آر اینڈ ڈی نے خفیہ اطلاع پر ٹرانس شپمنٹ ( ٹی پی ) کے زریعے لاہور ڈرائی پورٹ جانے والے کنسائن منٹس کو روک کر اس کی ایگزامنیشن کی گئی تو انکشاف ہوا کہ درآمد کنندہ میسر وسیم انٹر پرائزز نے ٹی پی کے دستاویزات میں پر فیوم کی ویلیو اور وزن کم ظاہر کیا ہوا تھا ، درآمد کنندگان نے دستاویزات میں ڈیورینٹ باڈی اسپرے 224عدد EUA-DEٹائلیٹ اسپرے 44عدد ، کلینر 248عدد ، اپئر فریشنر 2عدداور دراامد ویلیو 5974ڈالر ظاہر کی تھی ۔

(جاری ہے)

تاہمایگزامنیشن کے دوران اس امر کی نشاندہی ہوئی کہ کنٹینر ز میں مجموعی طورپر 1506کلو گرام امریکن ، یو رپین اور فرانس کے پر فیوم موجود ہیں اور اس کی درآمدی ویلیو 82790ڈالر ( ایک کروڑ 10لاکھ 37ہزار روپے ) ہے جس پر ایک کروڑ 30لاکھ 60ہزار روپے مالیت کا نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں