شہر کے مختلف اسپتالوں میں قائم میڈیکولیگل سیکشن میں خواتین ایم ایل اوز کی کمی

منگل 13 نومبر 2018 23:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) شہر کے مختلف اسپتالوں میں قائم میڈیکولیگل سیکشن میں خواتین ایم ایل اوز کی کمی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف اسپتالوں میں قائم میڈیکولیگل سیکشن میں خواتین ایم ایل اوز کی کمی ہے۔ شام اور رات کو آنے والی متاثرہ خواتین اور ان کی لاشیں کئی کئی گھنٹوں تک پوسٹ مارٹم کی منتظررہتی ہیں۔

(جاری ہے)

رات کے اوقات میں لیڈی ایم ایل او دستیاب نہیں ہوتی، جو تفتیشی مراحل میں بڑی رکاوٹ ہے۔ پولیس افسران کہتے ہیں خواتین کی لاشیں اکثر دوسرے اسپتال منتقل کرنا پڑتی ہیں۔محکمہ صحت ذرائع کے مطابق سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی اور لیاقت آباد کے میڈیکو لیگل سینٹرز غیر فعال جبکہ سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی، اورنگی، لیاری اور سعودآباد اسپتال کے میڈیکولیگل سینٹرز برائے نام فعال ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پولیس سرجن آفس میں 26 لیڈی ایم ایل اوز کو تربیت دی جارہی ہے جس کے باعث ان کی تعیناتی میں مزید وقت درکار ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں