پولیس کی ماہی گاڑی منگھو پیر کی گٹکا مافیا کے خلا ف کارروائی

بلو چستان سے کراچی گٹکا چھالیہ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا تے ہوتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا

منگل 13 نومبر 2018 23:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) پولیس کی ماہی گاڑی منگھو پیر کی گٹکا مافیا کے خلا ف کارروائی ، بلو چستان سے کراچی گٹکا چھالیہ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا تے ہوتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا ،ملزما ں کے قبضے سے لاکھوں رپے مالیت کی بھاری مقدار میں چھالیہ، گٹکا بنا نے والا سامان اور ایک کار برآمد کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ شوکت علی کھتیان کی ہدایت پر چوکی انچارج ماہی گاڑی منگھوپیر اے ایس آئی تنویر امجد نے بلوچستان سے کراچی آنے والی مشکوک کار G-9639کو نادرن بائی پاس محمد خان کالونی اورنگی ٹاون میں روک کر تلا شی لی تو انکشاف ہوا کہ کار میں موجود 3بڑے بوروں میں بھاری مقدار میں چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، تاہم فوری طور پر کار میں سوار 3ملزمان اختر زمان ولد سلطان ، فضل نعیم ولد فضل رحیم اور اشرف ولد محمد خان کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ یہ سارا سامان ایک گودام میں لے جارہے تھے ، جہاں اس چھالیہ اور گٹکے کو پیک کر کے مارکیٹ میں سپلائی کیا جانا تھا ۔ تاہم پولیس نے ملزما ن کی نشاندہی پر مذکورہ گودام پر چھاپہ مار ا تو گودام سے مزید لاکھوں روپے کی چھالیہ اور گٹکا بنا نے والا سامان برآمد ہوا ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے ، جبکہ ایس ایس پی ویسٹ شوکت کھتیان نے اچھی کار کر دگی پر چوکی انچارج کو شاباشی دی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں