ٹریفک پولیس نے رواں سال 2018کے 10ماہ کے دوران 13کروڑ 69لاکھ 84ہزار 900روپے کا فائن

لاکھ 84ہزار 43چالا ن کے دوران 39ڈرائیور ز کو تعزیرات پاکستان کی دفعات کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا

منگل 13 نومبر 2018 23:48

․کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) ٹریفک پولیس نے رواں سال 2018کے 10ماہ کے دوران 13کروڑ 69لاکھ 84ہزار 900روپے کا فائن کرتے ہوئے 6لاکھ 84ہزار 43چالا ن کے دوران 39ڈرائیور ز کو تعزیرات پاکستان کی دفعات کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا ۔ اسی طرح حالیہ مخالف سمت گاڑیوں کے خلاف مہم کے دوران کارروائیو ں میں 23کروڑ 78لاکھ 8ہزار 800کا فائن کرتے ہوئے 28ہزار 7سو 75گاڑیوں کا چالان کاٹا گیا جبکہ ایک ہزار پانچ سو گیارہ ڈرائیور ز کو گرفتاربھی کیا گیا ۔

شہر قائد میں 13نومبر 2018کو ٹریفک پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 81مقدمات درج کرتے ہوئے 3ہزار 5سو 44چالان کاٹے جبکہ 6لاکھ 42ہزار 2سو روپے کا فائن بھی کیا گیا ۔ اس ضمن میں ساوتھ ٹریفک پولیس سیکشن میں 9مقدمات ، 386چالان اور 66ہزار 300کا فائن بھی کیا گیا ، سٹی ٹریفک پولیس سیکشن میں 8مقدمات ، 471چالان اور 80ہزار 8سو روپے فائن کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اسی طرح سینٹرل ٹریفک سیکشن پویس نے 13مقدمات ، 579چالان اور ایک لاکھ گیارہ ہزار فائن کیا گیا، ایس ٹ ٹریفک پولیس سیکشن نے 19مقدمات کرتے ہوئے 371چالان کاٹے جبکہ 55ہزار 6سو50روپے فائن کیا ، کورنگی ٹریفک سیکشن نے 4مقدمات ، 332چالان اور 62ہزار 400روپے فائن کیا ویسٹ ٹریفک سیکشن نے 10مقدمات ،822چالان کاٹے جبکہ ایک لاکھ 41ہزار 150روپے فائن کیا اسی طرح ملیر ٹریفک سیکشن پولیس نے 18مقدمات اور 583چالان کاٹے جبکہ ایک لالھ 24ہزار 900کا فائن کیا گیا ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں