قائد آباد پولیس کا ڈاکؤوں سے مقابلہ جرائم پیشہ کے خلاف ایکشن، 11ملزمان گرفتار

شرافی گوٹھ پولیس نے 2منشیات فروش گرفتار، اسلحہ ، منشیات، ایرانی پٹرول اور لوٹا و چھینا ہوا مال برآمد

منگل 13 نومبر 2018 23:48

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) قائد آباد پولیس کا ڈکیت گروہ سے مقابلہ ، جرائم پیشہ کے خلاف ایکشن 11ملزمان گرفتار۔ شرافی گوٹھ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی 2ملزمان گرفتار۔ اسلحہ ، منشیات، ایرانی پیٹرول، لوٹا ہوا مال برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ضلع ملیر عرفان بہادر کے خصوصی ٹاسک پر سب ڈویژن پولیس آفیسر (SDPO)قائد آباد اعجاز حسین مغل کی نگرانی میں ایس ایچ او قائد آباد معراج انور نے پولیس پارٹی کے ہمراہ علاقے میں مختلف مقامات پر ڈکیت و اسٹریٹ کرمنل گروہوں کے خلاف کاروایئوں اور مقابلے کے بعد 2 گروہوں کے 5ملزمان اسماعیل عرف کوہاٹی، محمد اقبال، سردار ، شہزاد، شہباز کو گرفتار کر کے 4پستول، 4میگزین، 16کارتوس، وارداتوں میں چھینے ہوئے موبائل فونز، نقدی اور دیگر مال برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔ دریں اثناء منشیات کے مقدمات میں 3ملزمان عبد الخالق، ناصر خان، صلاح الدین کو گرفتار کر کے آدھا کلو گرام چرس برآمد کر لی۔ جبکہ اسمگل شدہ ایرانی پیٹرول سپلائی کرنے والے 2ملزم فدا الله کو گرفتار کر کے بڑی مقدار میں ایرانی پیٹرول برآمد کر لیا۔ مضر صحت گٹکا سپلائی کرنے والے ملزم شمشاد علی کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں مضر صحت گٹکا کے پیکٹ و مین پوری برآمد کر لیے۔ مزید براں پولیس کو مقدمات میں مطلوب ایک مفرور ملزم علی شاہ کو گرفتار کر لیا۔ دریں اثناء ایس ایچ او شرافی گوٹھ کرم علی شاہ نے پولیس پارٹی کے ہمراہ دوران گشت 2ملزمان عبد القدیر اور غلام شبیر کو گرفتار کر کے ایک پاؤ چرس برآمد کر لی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں