کراچی: کورنگی میں رکشہ اور گاڑی میں تصادم ،3 افراد زخمی

بدھ 14 نومبر 2018 16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک رکشہ اور گاڑی میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 2خواتین سمیت3افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

حادثہ کورنگی کراسنگ کے قریب پیش آیا جس میں رکشہ اور اور گاڑی میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار 2خواتین سمیت3افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں