رینجرز سندھ نے لانڈھی شیر پا میں کارروائی کر تے ہوئے 2 ملزمان محمد یٰسین اور عمران بٹ کو گرفتار

بدھ 14 نومبر 2018 18:29

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) پاکستان رینجرزسندھ نے محلہ لیبر کالونی سیکٹر F-2 لانڈھی شیر پا میں کارروائی کر تے ہوئے 2 ملزمان محمد یسین اور عمران بٹ کو گرفتارکیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیاکہ وہ مورخہ 12اپریل 2018 کو پولیس کانسٹیبل مجاہد حسین کے گھر ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے اور مزاحمت کرنے پر انکے سرکاری پستول سے سر پر گولی مار کر کانسٹیبل مجاہد کو شہید کر دیا۔

کراچی میں 12اپریل 2018 کو لانڈھی کے علاقے شیر پا محلہ لیبر کالونی سیکٹر F-2 میں پولیس کانسٹیبل مجاہد حسین کو انکے گھر میں سر پر گولی مار کر شہید کر نے کا واقعہ رپورٹ ہوا۔اس واقعہ کی ایف آئی آر نمبر 144/18 زیر دفعہ 302/397/34R/W7ATA تھانہ قائد آباد میں مورخہ 12اپریل 2018 کو درج کرائی گئی ۔

(جاری ہے)

پاکستان رینجرز سندھ نے واقعہ کی اطلاع ملنے کے فورا بعد حقائق جانچنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کیا ۔

ان تحقیقات کی روشنی اورانٹیلی جنس معلومات پر پاکستان رینجرزسندھ نے محلہ لیبر کالونی سیکٹر F-2 لانڈھی شیر پا میں کارروائی کر تے ہوئے 2 ملزمان محمد یسین اور عمران بٹ کو گرفتارکیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیاکہ وہ مورخہ 12اپریل 2018 کو پولیس کانسٹیبل مجاہد حسین کے گھر ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے اور مزاحمت کرنے پر انکے سرکاری پستول سے سر پر گولی مار کر کانسٹیبل مجاہد کو شہید کر دیا۔

بعدازان ملزمان شہید پولیس کانسٹیبل کے گھر سے مبلغ35000/-روپے نقداور سرکاری پستول لیکر فرار ہوگئے ۔ ملزمان سے آلہ قتل (سرکار ی9ایم ایم پستول ) بھی بر آمد کیا گیاجو فرانزک رپورٹ کے مطابق پولیس کانسٹیبل مجاہد حسین کے قتل میں استعمال ہو ا تھا۔تفتیش کے دوران دونوں ملزمان نے متعدد ڈکیتیوں اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہونے کابھی اقرار کیاہے۔

دونوں ملزمان کو اسلحہ 9 ایم ایم پستول ،30 بور پستول، ایمونیشن اورمسروقہ ساما ن سمیت قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں