سندھ اسمبلی،حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں نوک جھونک چلتی رہی

توجہ دلائو نوٹس کے لیے ایک گھنٹہ مخصوص ہے، وقت کیسے بڑھادوں ، ڈپٹی اسپیکر

بدھ 14 نومبر 2018 18:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) سندھ اسمبلی میں بدھ کو بھی گرما گرمی رہی، حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں نوک جھونک چلتی رہی، ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری نے کہا کہ توجہ دلائو نوٹس کے لیے ایک گھنٹہ مخصوص ہے، وقت کیسے بڑھادوں ۔اپوزیشن ارکان کے شور شرابے پر انہوں نے مزید کہا کہ مجھے حل بتا دیں،اسمبلی قوانین کے مطابق ہی چلے گی۔

(جاری ہے)

شور شرابہ زیادہ بڑھنے پر اجلاس کی صدارت اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے سنبھال لی۔مسلم لیگ فنکشنل کی نصرت سحرعباسی نے سوال کیا کہ سندھ حکومت نے اتھارٹی بنالی، قواعد پرعمل کون کرائے گا ۔سندھ کے وزیر برائے اقلیتی امور اور خوراک ہری رام کشوری لال نے کہا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی بورڈ مارچ 2018 میں بنا۔انہوں نے کہا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی میں 5 افسران کا تقرر کیا گیا، اتھارٹی نی6ماہ میں مختلف علاقوں میں16لاکھ روپے جرمانہ کیا۔صوبائی وزیر خوراک ہری رام کشوری نے مزید کہا کہ اتھارٹی نی5598مختلف ریستوان اور دیگر مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں