کراچی شاہ فیصل میں ننھے طالبعلم کی پراسرار موت

تیسری جماعت کے طالب علم زونین کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے جو اس کی موت کا سبب بنا، اسکول انتظامیہ

بدھ 14 نومبر 2018 18:45

کراچی شاہ فیصل میں ننھے طالبعلم کی پراسرار موت
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں واقع ایک نجی اسکول کا طالب علم پراسرار طور پرجاں بحق ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسکول انتظامیہ کے مطابق تیسری جماعت کا طالب علم زونین کینٹین کی لائن میں کھڑا تھا کہ اچانک زمین پر گر پڑا۔انتظامیہ کی جانب سے بچے کو اسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا اور انتقال کر گیا۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق تیسری جماعت کے طالب علم زونین کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے جو اس کی موت کا سبب بنا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں