ماضی میں بلدیاتی نمائندوں نے بلدیہ ملیر کو یکسر نظرانداز کیا، ہر یوسی میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہیں، چیئر مین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ

بدھ 14 نومبر 2018 23:02

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے کہا ہے کہ بلدیہ ملیر کی تعمیر و ترقی کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں ،ہر یوسی میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہیں، ماضی میں بلدیاتی نمائندوں نے بلدیہ ملیر کو یکسر نظر انداز کیا جس کی وجہ سے عوام بنیادی سہولیات سے محروم تھے جب سے منصب سنبھالا ہے پانی ، سیوریج ، روڈ ، پارک ، گرائونڈ، میٹرنٹی ہوم و دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے یو سی مجید کالونی وارڈ نمبر 3 کی اندرونی گلیوں میں رو ڈ کارپیٹنگ کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب بلدیہ ملیر ماڈل ضلع کی حیثیت سے پہچانا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں