کراچی رہائشی پلاٹس کے کاروباری وتجارتی پراستعمال پر جمشیدٹائون میںخالدبن ولیدروڈپر23پلاٹس پر قائم تمام

غیرقانونی،شورومز،ریسٹورنٹ،ٹی سی ایس آفیسزاو دکانوں کوسربمہر کر دیا گیا

بدھ 14 نومبر 2018 23:13

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل افتخارعلی قائم خانی کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے واٹرکمیشن کے احکامات پرخالدبن ولید روڈ پر غیرقانونی تجارتی جگہوںکی سربمہری اوردیگرتعمیرات کے انہدام سمیت شہرکے مختلف علاقوں میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیںمنہدم اورسربمہرکردیاجبکہ ہائی کورٹ آف سندھ کے حکم کی تعمیل میں نارتھ کراچی میں واقع پروجیکٹ '' پارک پلازہ اپارٹمنٹس اینڈشاپنگ سینٹر' ' کی این اوسی برائے تشہیروفروخت کوبحال کرتے ہوئے تشہیر،فروخت اورتعمیراتی کاموں پرعائدپابندی ختم کردی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے قائم کردہ واٹرکمیشن کے احکامات کی تعمیل میںڈیمالیشن اسکواڈنے رہائشی پلاٹس کوکاروباری وتجارتی طورپراستعمال کرنے کے زمرے میںجمشیدٹائون میںمعروف خالدبن ولیدروڈپر23پلاٹس پر قائم تمام غیرقانونی،شورومز،ریسٹورنٹ،ٹی سی ایس آفیسزاوردیگردکانوں کوسربمہرکردیاہے ،دوران کاروائی اسٹنٹ کمشنرایسٹ سمیت ایس بی سی اے جمشیدٹائون کے افسران وہاں موجودتھے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں اگلے مرحلے میں علامہ اقبال روڈاورسرسیدروڈ پربھی کارروائی کی جائے گی ،واضح رہے کہ مزکورہ تمام تجارتی وکاروباری مراکز رہائشی پلاٹس وبنگلوز پرقائم ہیں جوکہ استعمال اراضی سے متعلق تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزی ہے ،واٹرکمیشن کے حکم پرلیاری ٹائون کے علاقے لیاقت کالونی میںپلاٹ نمبر AK-07اورB-348-6/2 پرپانچویں وچھٹی منزل اورپلاٹ نمبرAK-369/2،پرپانچویں منزل کومنہدم کردیاجبکہ گلبرگ ٹائون میں پلاٹ نمبرLS-17/1،بلاک 18،فیڈرل بی ایریاپرتیسری منزل کی آرسی سی چھت ،پارٹیشن دیواروں اورمزیدتعمیرات کے لئے نصب شیٹرنگ کومنہدم کردیاگیا۔

دریں اثناء ڈیمالیشن اسکواڈ کی عمومی کارووائی میں لیاری ٹائون میں پلاٹ نمبر 69,LY-12،پلاٹ نمبر 331،بلاک 11اسٹریٹ نمبر08،بغدادی اورپلاٹ نمبر1054،بحریہ کالونی کوسربمہرکردیاجبکہ گلشن اقبال ٹائون میں پلاٹ نمبرC-138،بلاک 14 ،اسکیم 36چوتھی منزل کومنہدم کرتے ہوئے تعمیرات کوسربمہرکردیاگیا۔ مذکورہ بالاانہدامی کاروائیاں متعلقہ ڈپٹی واسسٹنٹ بلڈنگ ڈائریکٹرزاورڈیمالیشن آفیسرز کی زیرنگرانی عمل میں لائی گئی جبکہ اس دوران امن وامان کی صورتحال کوقابومیں رکھنے کیلئے ان کے ہمراہ ایس بی سی اے پولیس فورس بھی وہاں موجود تھی۔

علاوہ ازیں ایس بی اے نے معززعدالت عالیہ سندھ (Suit No.1991/2018) ،کے تحت حکم کی تعمیل کرتے ہوئے نارتھ کراچی ٹائون میں پلاٹ نمبر ST-21،سیکٹر آئی 11-،نارتھ کراچی میں واقع میسرزسٹی ٹریڈنگ اینڈکنٹریکٹنگ پرائیوٹ لمیٹڈکے پرائیویٹ پبلک سیل پروجیکٹ '' پارک پلازہ اپارٹمنٹس اینڈشاپنگ سینٹر' 'کی این اوسی برائے تشہیروفروخت کوبحال اور ہرقسم کی تشہیروفروخت مہم اورتعمیراتی کاموں پرعائدکردہ پابندی کوختم کردیاہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں