مفرور اور اشتہاری ملزمان کے خلاف ہفتہ وارکارروائی

3ہزار سے زائد مفرور و اشتہاری ملزمان گرفتار

جمعرات 15 نومبر 2018 17:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کی واضح ہدایات اور احکامات کے تناظر میں سندھ پولیس کی جانب سے مورخہ05 نومبرتا11نومبرہفتہ وار مہم کے دوران رینج/زونز اور ڈسٹرکٹس کی سطح پر بھرپور اور منظم کریک ڈاؤن کے دوران 2170مفروراور1186 اشتہاری ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے صوبائی سطح پر مذکورہ مہم کے دوران عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سکھر رینج کے ڈی آئی جی اقبال دارا کو آفیسر آف دی ویک کا خطاب دیا اورایک لاکھ روپئے نقد انعام کا اعلان کیا۔

جبکہ اضلاع کی سطح پر ایس ایس پی ضلع خیرپور عمرطفیل کو آفیسرآف دی ویک کا خطاب دیااور ایک لاکھ روپئے انعام کے اعلان کے ساتھ ساتھ مذکورہ دونوں افسران کو شاباش بھی دی۔

(جاری ہے)

علاوہ اذیں عمدہ کارکردگی پر مذکورہ دونوں افسران کے ناموں کا اندراج سینٹرل پولیس آفس میں نصب بورڈ پر بھی کردیا گیا ہے ۔آئی جی سندھ کو اس حوالے سے ارسال کردہ رپورٹ کے مطابق سکھررینج اور ضلع خیرپور میں982شہیدبینظیرآباد میں706لاڑکانہ میں668حیدرآبادمیں533کراچی میں430جبکہ میرپورخاص میں 37مفرورواشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں جرائم کیخلاف جاری جنگ کو عوام کے تعاون اور حوصلہ افزائی سے منطقی انجام تک پہنچایا جائے اور ایسے اقدامات اٹھائے جائیں کہ جن سے عوام کا پولیس پر اعتماد مزید تقویت پائے اور وہ پولیس کیساتھ دوستانہ ماحول اور تعاون کو اپنے لیئے اعزاز سمجھیں۔انہوں نے مذید کہا کہ قانون پسند شہریوں کا احترام ہرحال میں ملحوظ خاطررکھا جائے اور مجموعی اقدامات کے دوران چادراور چار دیواری کے تقدس کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے ۔آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ منشیات کیخلاف جاری مہم میں بھی ہر سطح پر ناصرف تیزی لائی جائے بلکہ اس مہم کو متعلقہ سپروائزری افسران اپنی نگرانی میں کامیاب اور غیرمعمولی بھی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں