سٹریٹ چلڈر ن کے تحفظ و تر بیت کیلئے منصو بہ بندی کر رہے ہیں ،مر تضیٰ وہا ب

جمعرات 15 نومبر 2018 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اطلا عا ت و قا نو ن اور اینٹی کرپشن بیرسٹر مر تضیٰ وہا ب نے کہا ہے کہ کرا چی میں اسٹریٹ چلڈرن کے تحفظ ،تعلیم و تر بیت اور مو زو ں ذر یعہ معا ش کیلئے حکومت سندھ اور یونیسیف با ہمی طو ر پر منصوبہ بندی کر رہے ہیں ۔صو با ئی مشیر نے آج دفتر میں یو نیسیف کے مقا می عہدیدا رو ں سے ملاقا ت کر تے ہو ئے کہا کہ پہلے مر حلہ میں کرا چی اور دو سر ے مر حلہ میں سندھ کے دیگر اضلا ع میں اسٹریٹ چلڈ ر ن کے تحفظ کیلئے مقا می انتظا میہ کی مدد سے گداگری کی لعنت کو ختم کیا جا ئے گا اور ان عنا صر کی قا نونی سطح پر سر کو بی کی جا ئے گی جو بچو ں سے گدا گر ی جیسا مذ مو م پیشہ کرا رہے ہیں ۔

انہو ں نے کہا کہ یو نیسیف کے تعا ون سے ان بچو ں کی معا شی ضروریا ت کو پورا کر نے کیلئے ٹیکنیکل ہنر سکھا نے کی منصو بہ بندی کر رہے ہیں جن میں ویلڈنگ ،کا ر پینٹر ،آٹو میکینک ،الیکٹریشن ،پلمبرنگ اور ٹیلر نگ کے شعبو ں میں نجی ادا رو ں کے تعا ون سے ان بچو ں کو ہنر سکھا ئے جا ئیں گے تا کہ بعد میں یہ بچے مستقبل میں کا ر آمد شہری بن سکیں ۔

(جاری ہے)

صو با ئی مشیر نے یو نیسیف کے ارا کین کا شکریہ ادا کر تے ہو ئے کہا کہ حکومت سندھ ان بچو ں کیلئے وہی در د محسو س کر تی ہے جو کو ئی صا حب اولا د اپنے بچو ں کیلئے رکھتا ہے ۔سب سے پہلے صدر کرا چی اور اولڈ سٹی میں گدا گر ی کی لعنت کو ختم کر نے کیلئے چا ئلڈ پرو ٹیکشن اتھا ر ٹی اپنے اصلا حی کا م کا آغا ز کرے گی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں