عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے ،چیئرمین بلدیہ غربی

جمعرات 15 نومبر 2018 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) جشن عیدمیلادالنبی کے موقع پر بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے خصوصا مساجد کے اطراف اور ان تمام مقامات پر جہاںعید میلادالنبی کے حوالہ سے محافل کاا نعقاد کیا جا رہاہے صفائی ستھرائی روشنی اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کے انتظامات کو جلد از جلد مکمل کیا جا ئے ان خیالات کا اظہارچیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے اراکین کونسل اور علماء کرام کے ہمراہ اورنگی زون میں جلوس کی گذرگاہوں پر جاری تعمیر و مرمت اورتجاوزات کے حوالے خاتمہ کے حوالے سے کیئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا علماء کرام نے انتظامیہ کی جانب سے جشن ولادت کے حوالے کیئے جانے والے کاموںپر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جلوس کی گذرگاہوں پر موجود تجاوزات پر اپنے تحفظات سے چیئرمین کو آگاہ کیا اس موقع پر چیئرمین نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام مساجد کے اطراف صفائی ستھرائی اور روشنی کی فراہمی کے انتظامات کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ جشن ولادت کے حوالے سے نکالے جانے والے جلوسوں کی گذرگاہوںپر موجود کچرے کی منتقلی اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیئے جائیں موقع پرموجود بلدیاتی افسران نے جشن ولادت کے حوالے سے کیئے جانے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ علماء کرام کی جانب سے موصولہ تجاویز اور اراکین کونسل کی مشاورت سے تمام یونین کونسلوں میں موجود مساجد کے اطراف صفائی ستھرائی ، کچرے کی منتقلی ،روشنی کی فراہمی اور تجاوزات کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ جلوس کی گذرگاہوں پر تعمیر و مرمت کے کاموں کو قبل از وقت مکمل کرنے کیلئے تمام تر موجود وسائل سے استفادہ حاصل کیا جارہاہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں