جامعہ کراچی: بی کام پرائیوٹ کے امتحانی جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

جمعرات 15 نومبر 2018 23:50

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بی کام پرائیوٹ سال اول،دوئم،سال اول ودوئم باہم اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لئے امتحانی جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔طلبہ اپنے امتحانی فارم 19 نومبر تا21 دسمبر 2018 ء تک جمع کراسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

بی کام سال اول ودوئم کے امتحانی فارم 5000 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی کا م سال اول ودوئم باہم کے ا متحانی فارم 8500 روپے فیس کے ساتھ جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔طلبہ اپنی امتحانی فیس ایچ بی ایل،یوبی ایل،نیشنل بینک آف پاکستان ،ایم سی بی اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔امتحانی فارم اور بینک واچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2012 یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000 روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں