خدا نہ کرے کہ ہمیں سندھ کے حکمرانوں سے تربیت کی ضرورت پڑے

پی ٹی آئی کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کی سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 15 نومبر 2018 23:59

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ خدا نہ کرے کہ ہمیں سندھ کے حکمرانوں سے تربیت کی ضرورت پڑے، نیب زدگان میں یہ خودکفیل ہیں، اپنے لوگوں کی تربیت کریں جنہوں نے عوام کو کچھ نہیں دیا۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کراچی سے کشمور تک لوگ گٹر کا پانی پی رہے ہیں، سرکاری اسکول کیا اس قابل ہیں کہ بچے وہاں پڑھ سکیں، ہمارے رکن اسمبلی شہریار پر حلقہ تنگ کیا جا رہا ہے، پورے سندھ میں سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے، پانی چوری کے جھوٹے مقدمے درج کئے جا رہے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اب سیاسی انتقام نہیں چلے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں