پاکستان سمیت دنیابھرمیںبرداشت اور رواداری کا عالمی دن منایاگیا

جمعہ 16 نومبر 2018 14:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) برداشت اور رواداری ایسی صفات ہیں جن سے انسان نمایاں اور اعلی شخصیت کا تاثر لے کر سامنے آتی ہیں۔ انسانوں میں ان صفات کی موجودگی مضبوط اقوام کی تشکیل میں بنیاد کا کردار ادا کرتی ہے۔پاکستان سمیت دنیابھرمیں16نومبرکوبرداشت اور رواداری کا عالمی دن منایاگیا، جس کا مقصد باہمی تعلقات میں برداشت، صبروتحمل، احترام اور عدم برداشت کے منفی اثرات سے آگاہی دینا ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے ثقافتی، سائنسی و تعلیمی ادارے یونیسکو کی جانب سے منائے جانے والے اس دن کی منظوری جنرل اسمبلی نے 16 نومبر1996 کو دی اور یہ دن پہلی مرتبہ 2005 میں منایا گیا۔دنیا بھر میں ہر سال برداشت اور رواداری سے متعلق کانفرنس اور فیسٹیولز کا انقعاد کیا جاتا ہے، جس کا بنیادی مقصد دوسروں کے عقائد اور ایک دوسرے کی رائے کے احترام کی اہمیت اجاگر کرنا ہوتا ہے۔اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں صبر کی قوت کو زندہ کرنا اور باپمی نفرتوں کا خاتمہ کرنا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں