شہر قائد میں کے الیکٹرک کی غفلت کا ایک اور واقعہ

جمعہ 16 نومبر 2018 14:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) کراچی میں کے الیکٹرک کی غفلت اور لاپرواہی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون سیکٹر ساڑھے گیارہ صادق آباد میں اچانک بجلی کی پی ایم ٹی گرگئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پی ایم ٹی گرنے سے علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔واقعے کے بعد پی ایم ٹی کا آئل سڑک پر پھیل گیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں