سندھ مدرسہ یونیورسٹی کا دوسرا کانووکیشن (آج) منعقد ہوگا

جمعہ 16 نومبر 2018 16:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) سندھ مدرستہ الا سلام یونیورسٹی کا دوسرا کانووکیشن( آج) کل بروزہفتہ 17 نومبر کو گالف کلب ڈفینس میں صبح دس بجے منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ اور چانسلر سندھ مدرسہ یونیورسٹی عمران اسماعیل مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ سندھ حکومت کے صوبائی وزرا،مختلف جامعات کے وائس چانسلرز اور دیگر مہمانان خصوصی شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ تاریخی ادارے سندھ مدرسہ یونیورسٹی کوفروری 2012 میں جامعہ کا درجہ دیا گیا تھا۔یونیورسٹی قائم ہونے کے بعد یہ دوسری کھیپ ہے جو بانی پاکستان کی مادر علمی سے گریجوئیشن مکمل کرکے یہاں سے فارغ التحصیل ہورہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں