مساجد کے اطراف صفائی ستھرائی، روشنی کے انتظامات اورپانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ،چیئرمین بلدیہ غربی

جمعہ 16 نومبر 2018 17:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) جشن عید میلالنبی کے موقع پر عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے بلدیہ غربی کی حدود میں موجود مساجد کے اطراف صفائی ستھرائی، روشنی کے انتظامات اورپانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ جلوس کی گذرگاہوں پر جاری تعمیر ومرمت کے کاموں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے ان خیالات کا اظہا ر چیئرمین بلدیہ غربی اظہارالدین احمد خان نے اراکین کونسل کے ہمراہ UC-12میں سی سی فلورنگ اور UC-25میں فراہمی آب کیلئے دالی جانے والی لائن کے کام کا معائینہ کرتے ہوئے کیا چیئرمین نے موقع پر موجود مساجد اور جلوس کمیٹیوں کے منتظمین سے ملاقات بھی کی اور انتظامیہ کی جانب سے جشن عید میلادالنبی کے موقع پر کیئے جانے انتظامات کے بارے میں ان کی آراء حاصل کیں منتظمین نے مساجد کے اطراف اور جلوس کی گذرگاہوں پر انتظامیہ بلدیہ غربی کی جانب سے کرائے جانے والے کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا چیئرمین نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو احکامات دیتے ہوئے کہا کہ تمام یونین کونسلوں میں صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کے ساتھ ساتھ سڑکوں ،شاہراہوں اور گرین بیلٹس پر موجود کچرے کی منتقلی اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے تمام تر دستیاب ہلکی و بھاری مشینری اور افرادی قوت کو بروئے کار لایا جائے تعمیر و مرمت کے جاری کاموں کی بروقت تکمیل اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے دیگر کاموں کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کیلئے چاروں زونوں کے افسران باہمی مشاورت اور مربوط حکمت عملی سے ساتھ فرائض کی انجام دیہی کو یقینی بنائیں موقع پر موجود بلدیاتی افسران نے چیئرمین کو عید میلاد النبی کے موقع پر کیئے جانے والے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلدیہ غربی کی حدود میں موجود مساجد کے اطراف صفائی ستھرائی اورروشنی کے انتظامات کو قبل از وقت مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ پانی کی فراہمی ،سڑکوں و گلیوں کی تعمیرو مرمت اور جلوس کی گذرگاہوں سے کچرے کی منتقلی اور تجاوزات کے خاتمہ کا کام ہنگامی بنیادوں میں جاری ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں