رحمتہ اللعا لمینؐ کی دنیا میں آمد سے انسانیت کو ظلمت وگمرا ہی سے نجا ت ملی ،شاہ عبد الحق

جمعہ 16 نومبر 2018 18:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کہا کہ حضور رحمتہ اللعا لمینؐ کی اس دنیا میں آمد سے انسانیت کو ظلمت ،جہا لت ،گمرا ہی ،شر ک و بدعت سے نجا ت حاصل ہو ئی ۔اسلام پوری انسانیت کیلئے امن کا پیام لے کر آیا ہے نبی کریم کے اسوہ حسنہ پر عمل کر کے دنیا کو امن کا گہوارہ بنا یا جا سکتا ہے۔

انہوں نے ٹی پی ٹو محمود آباد میں میلاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غلا مان مصطفی اپنے نبی کی ولادت کا جشن بھر پو ر انداز سے منا تے ہیں اہل محبت کے دلوں سے جذبہٴ عشق مصطفی ا ختم کرنے کی کوششیں کرنے والے خود ختم ہوجائیں گے۔انہو ں نے کہا کہمسلمان دنیا بھر میں محسن انسانیت کی ولادت کے حوالے سے محافل میلاد کا انعقاد کر کے دنیا میں اسلام کی عالمگیر امن و محبت کا پیغام عام کر تے ہیں ۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں مولاناعبد الحفیظ معارفی،مولانا خالد ماتریدی، مولاناعبد الحمید،مولانا حامد رضا ،مولانا فیاض قادری ،حافظ ارشاد احمد ،افضال ترابی،اشفاق لودھی بھی شریک تھے۔علامہ شاہ عبد الحق نے مزید کہا کہ میلا د النبی کے جشن میں کو ئی رکا وٹ برداشت نہیں تمام ذمہ دار ادارے اپنی کا رکردگی کو مربوط اور بہتر بنا ئیں۔ نیز جما عت اہلسنّت کے زیر اہتمام سمندر کی موجوں پر لانچوں کی میلاد ریلی نکالی گئی جو کیماڑی سے شرو ع ہو کر منوڑہ ،جزیرہ بھٹ شاہ،جزیرہ شمس پیر سے ہوتی ہوئی کیماڑی جیٹی پر اختتام پذیر ہوئی ۔

لانچ ریلی میں مولانا عباس رضا الباروی، قاضی نو ر الاسلام شمس، مولانا عاشق سعیدی،محمد احمد صدیقی، حافظ ارشاد قادری،غفران احمد،فیصل ترابی،وقاص قادری اور دیگر بھی شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں