حکم نامے میں تبدیلی،حکومت سندھ نے 10سے 13ربیع الاول تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی

جمعہ 16 نومبر 2018 23:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2018ء) حکومت سندھ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی کے سابقہ حکم نامے میں تبدیلی کرتے ہوئے اسے 10ربیع الاول سے 13ربیع الاول تک کردیا ہے۔ اس سے قبل جاری کردہ صوبائی محکمہ داخلہ کے حکم نامے میں یکم ربیع الاول سے بیس ربیع الاول تک موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی عائد کی گئی تھی۔صوبائی سیکریٹری داخلہ عبدالکبیر قاضی کے دستخط کے ساتھ جمعہ کو جاری ہونے والے نوٹی فیکشن کے مطابق 19نومبر سے 22نومبر 2018تک موٹر سائیکل پر ڈبل سواری ، لائوڈ اسپیکر کے استعمال ، اشتعال انگیز آڈیو اوروڈیو کیسٹ اور موادرکھنے اور لانے لیجانے، اشتعال انگیز تقاریر اور فرقہ واریت پر مبنی نفرت پر اکسانے اور اسلحہ کی نمائش اور اسکے لانے لیجانے پر پابندی ہوگی۔

(جاری ہے)

اس حکم نامے کا اطلاق مذکورہ بالا چار روزتک پورے صوبہ سندھ پر ہوگا۔تاہم چپ تعزیہ جلوس اور جشن عیدمیلاد النبیﷺ کے حوالے سے منعقد ہونے والی ریلیوں اور محفلوں کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگی۔حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی کا اطلاق صحافیوں، محکمہ پولیس کے افسران و اہلکاروں ، قانون نافذ کرنے والے اداروں، رجسٹرڈ سیکورٹی کمپنیوں کے گارڈزکے ڈیوٹی کے اوقات کے دوران اور لازمی خدمات انجام دینے والے اداروں پر نہیں ہوگا۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں