ملک میں مقبول سیاسی قیادت کو ختم اور جمہوری عمل کو کمزور کرنے کی سازش ناکام ہوگی، محمد اسماعیل راہو

ہفتہ 17 نومبر 2018 20:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2018ء) سندھ کے وزیرزراعت محمد اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ ملک میں مقبول سیاسی قیادت کو ختم اور جمہوری عمل کو کمزور کرنے کی سازش ناکام ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ سیاستد انوں کے خلاف احتساب کے عمل کو کبھی بھی صحیع تسلیم نہیں کیا جائے گا،اور سارا عمل بدنیتی پر مبنی ہوگا،عمران خان کو بھی سابق کٹھ پتلی وزراء وزراعظم کی طرح استعمال کیا جارہا ہے،کچھ قوتیں سیاستد انون کو نظریاتی اور مزاحمتی سیاست سے دور کرنے میں لگی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان مزے سے بیٹنگ کرلیں، پہر زیادہ دیر تک وکٹ پر نہیں رہ پائیں گیں، کیوں کہ اس نے بار بار یوٹرن لیا ہے،نئی وفاقی حکومت نے گزشتہ تین ماہ میں کوئی قابلِ ذکر کام نہیں کیا،وزیرا عظم بار بار کھ رہے تھے کہ این آراو کسی کو نہیں دونگا،اب انہوں نے علیمہ خان کو این آراو دیا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت تین ماہ سے شیخ رشید کی طرح عوام کو جھوٹے خواب سناتی آرہی ہے۔

محمد اسماعیل راہو نے کہا کہ پہلی بار ملک کشکولیوں کے حوالے کیا گیا ہے۔تبدیلی والوں کو سو دن پورے ہونے کو ہیں پر ملک میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔وفاقی حکومت صوبوں کے فنڈز روک کر بنی گالا کا کچن چلا رہی ہے،انہوں نے عمران خان اور شیخ رشید کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بنی گالا اور لال حویلی والے نکلے تھے نیاں پاکستان بنانے پر ان کو ہاتھ میں کشکول پکڑادیا گیا،چین سے قرضہ نہ لینے کا اعلان کرنے والے چین سے بہیک مانگ رہے ہیں،فواد چوہدری اور شیخ رشید جب بھی کرپشن کی بات کرتے ہیں تو وہ قیامت کی نشانی ہے۔

انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت بتائے کہ اس نے عوام کے لیے کیا کیا ہے،پی ٹی آئی میں مشرف اور متحدہ قائد کی باقیات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاید وفاقی حکومت سندھ کو ملک کا حصہ نہیں سمجھتی، وفاقی حکومت جان بوجھ کر کراچی کے منصوبوں کے پئسے روک رہی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں