پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 12 بھارتی ماہی گیر گرفتار

اتوار 18 نومبر 2018 22:20

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کاروائی کرتے ہوئے پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 12 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے مطابق میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے گرفتار ماہی گیروں کی2 کشتیوں کو بھی قبضے میں لے لیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار ماہی گیروں کو ابتدائی تفتیشی کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لئے ڈاکس پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ کارروائی میں پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے جہازوں اور تیز رفتار کشتیوں نے حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں